۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سردار سلیمانی تیاری برسی عراق

حوزہ/ قدس فورس کے کمانڈر شہید سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر عراق کے مختلف صوبوں بالخصوص بغداد میں ان شہداء کی یاد میں تقریبات کی تیاریاں جاری و ساری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مختلف علاقوں بالخصوص بغداد میں اس وقت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی اور حشد الشعبی کے نائب صدر ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں بغداد کی وزارت تعلیم نے الحشد الشعبی کے ساتھ مل کر ان کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر تمام عراقی اسکولوں میں برسی منانے کا حکم جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی عراق کی وزارت تعلیم نے اس سلسلے سرکاری ہدایت کو بغداد اور تمام صوبوں میں محکمہ تعلیم کے جنرل کو بھیج دی ہے۔

3 جنوری 2020 کی صبح، امریکی ڈرونز کے میزائل حملے میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی کے نائب صدر ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو شہید کر دیا دیا تھا، یہ حملہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے انجام دیا گیا تھا۔

عراقی عوام مسلسل تیسرے سال ان شہداء کی یاد میں تقریب منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے جنہیں "داعش پر فتح کے کمانڈرز" (قادة النصر) کہا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .